فرانس کے صدر نے سیبسٹین لیکورنو کو نیا وزیر اعظم مقرر کردیا گیا۔
لیکورنو دو سال سے بھی کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیر اعظم ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم فرانسوا بیرو گزشتہ روز اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوئے تھے۔
نیپال کے سابق وزیراعظم کے گھر کو آگ لگائی گئی، جس کی وجہ سے ان اہلیہ زندہ جل گئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا میرا نہیں۔
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے دوحا میں اسرائیلی حملے کو ’ریاستی دہشت گردی‘ قرار دیا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے۔
نیپال کے آرمی چیف نے مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ کھٹمنڈو سے برطانوی میڈیا کے مطابق نیپالی آرمی چیف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا نیپالی فوج قومی اتحاد اور ملکی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔
یو اے ای کے سینئر سفارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ دل و جان سے کھڑا ہے اور اسرائیل کے غدارانہ حملے کی مذمت کرتا ہے جس نے اسے نشانہ بنایا۔
ترکیے نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ردعمل دیا اور کہا ہےکہ واضح ہوگیا کہ اسرائیلی جنگ کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی اعلیٰ قیادت پر قاتلانہ حملہ کر کے انہیں شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا تاہم حماس نے ان رہنماؤں کی شہادت کی تردید کی ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ نے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر ہوئے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بم باری کے دوران اجلاس میں حماس کے 5 سینئر رہنما خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق موجود تھے۔
جاپان کے وزیر اعظم شِگیرو ایشِبا نے جولائی 2025 کے پارلیمانی انتخابات میں اپنی جماعت اور اتحادیوں کی تاریخی شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور دیگر شہروں میں کرفیو کے باوجود مظاہرین سر آپا احتجاج ہیں اور صدر رام چندر پوڈیل اور وزیراعظم کے پی شرما اولی کی رہائش گاہ کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔
نیپال میں نوجوان سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی اور کرپشن کے خلاف احتجاج کر رہے تھے
شامی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے شامی حدود میں مختلف شہروں پر بمباری کی ہے۔