وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کی شاہراہِ بھٹو کے ایک حصے کے بارش میں بہہ جانے کی خبر میں صداقت نہیں۔
کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ شاہراہِ بھٹو کا زیرِ تعمیر کچا حصہ بارش کے پانی میں نیچے چلا گیا۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ شاہراہِ بھٹوکے زیرِ تعمیر کچے حصے پر نہ رٹیننگ وال تھی اور نہ ہی اسٹون پچنگ ہوئی تھی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شاہراہِ بھٹو کے جو سیکشن ٹریفک کے لیے کھولے گئے ہیں وہ شہری استعمال کر رہے ہیں۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا ہے کہ شاہراہِ بھٹو قیوم آباد تا قائد آباد محفوظ اور ٹریفک کے لیے بہترین ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج صبح قیوم آباد تا قائد آباد شاہراہِ بھٹو کا سفر کیا ہے۔