بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
وقاص مقصود نے نومبر 2018ء میں دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
37 سالہ وقاص مقصود ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے 80 ویں کھلاڑی تھے انہوں نے 1.5 اوورز میں 21 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
فیصل آباد میں پیدا ہونے والے وقاص مقصود نے 2011ء سے 2023ء تک 81 فرسٹ کلاس میچز، 56 لسٹ اے میچز اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
وقاص مقصود نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کی ہے۔