• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 72 فلسطینی شہید، 356 زخمی

غزہ پر اسرائیلی حملے بعد تباہی کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
غزہ پر اسرائیلی حملے بعد تباہی کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 72 فلسطینی شہید جبکہ 356 زخمی ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق مارچ میں جنگ بندی خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 12 ہزار 170 فلسطینی شہید جبکہ 51 ہزار 818 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 64 ہزار 718 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 63 ہزار 859 زخمی ہوچکے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں میں 9 فلسطینی شہید اور 87 زخمی ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں قحط سے مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبکہ غزہ میں غذائی قلت سے 142 بچوں سمیت 411  فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید