• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ، پاکستان کل اپنا پہلا میچ عمان کیخلاف کھیلے گا

پاکستان T20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور عمان ٹیم کے کپتان جتیندر سنگھ—فائل فوٹوز
پاکستان T20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور عمان ٹیم کے کپتان جتیندر سنگھ—فائل فوٹوز

ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز کل سے عمان کے خلاف میچ سے کر رہی ہے۔

مقابلے سے قبل ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پچ کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دبئی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دیتی ہے، پاکستانی ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے ’رنگ آف فائر‘ میں ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز کل عمان کے خلاف میچ سے کرے گا، جسے نسبتاً آسان حریف تصور کیا جارہا ہے اور پہلی بار ایشیاء کپ کھیل رہا ہے۔

پاکستان کے حوصلے بلند ہیں خاص کر حالیہ سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم پراعتماد دکھائی دیتی ہے۔

عمان کے خلاف پاکستان کے میچ کو بھارت کے خلاف اتوار کے بڑے مقابلے سے قبل وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی پچ کا معائنہ کیا اور پریس کانفرنس میں اُسے بیٹرز کے لیے سازگار قرار دیا۔

ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں۔

دوسری جانب عمان کی ٹیم کے کپتان جتیندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کا عمان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے مگر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایشیاء کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا عمان کے لیے ایک موقع ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید