فرینڈریکوئسٹ ……
ایک ایسی وبا آئی، جس نے انسانوں کو دنیا سے مٹا دیا۔
عمارتیں تھیں، مگر مکین نہ رہے،
ٹیکنالوجی اور مشینیں تھیں، مگر کوئی چلانے والا نہ تھا۔
پوری دنیا میں فقط ایک آدمی زندہ بچا۔
دنیا کا آخری آدمی۔ بالکل تنہا۔ مایوس۔ اکیلے پن کا شکار۔
دل بہلانے کو وہ موبائل اور لیپ ٹاپ پر پرانی یادیں تازہ کیا کرتا۔
اور ایک دن جب وہ یونہی بیٹھا فیس بک اسکرول کر رہا تھا،
اُسے ایک ’’فرینڈ ریکوئسٹ‘‘ موصول ہوئی۔
وہ لرز گیا۔ سوال اس کے سینے میں پھنکارنے لگا۔
’’کیا میرے علاوہ بھی کوئی زندہ ہے؟ مگر یہ کیسے ممکن ہے؟‘‘
ابھی وہ اس صدمے سے نہیں سنبھلا تھا کہ اچانک …
دروازے پر دستک ہوئی…