• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کی وجہ سے جانی نقصان ہوا، 25 لاکھ افراد کا انخلاء کیا گیا: چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک—فائل فوٹو
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک—فائل فوٹو

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ جو بھی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، 25 لاکھ افراد کا انخلاء کیا گیا، سیلاب کی وجہ سے جانی نقصان ہوا ہے۔

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مون سون کا یہ سلسلہ دو تین دن میں ختم ہو جائے گا، 16 اور 18 ستمبر کو بارش کا ایک اور سلسلہ جنوبی پنجاب میں آئے گا، دریائے ستلج، چناب اور راوی میں صورتِ حال کنٹرول میں ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں تمام ادارے این ڈی ایم اے کی ہدایت پر کام کر رہے ہیں، قدرت کی طرف سے وارننگ ہے، ہو سکتا ہے کہ آنے والے سالوں میں اس کی شدت بڑھ جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال کی بڑی وجہ شاید گلیشیئر کا پگھلنا ہے، کچھ علاقوں میں جہاں بند توڑے گئے وہاں کچھ نقصان زیادہ ہوا، امریکی وفد بھی آیا ہے، ہم ان کی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ سندھ میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، پنجاب حکومت کو امدای پیکیج سمیت 9 ہزار ٹینٹ دیے گئے، 16 اور 18 ستمبر کو بارش کا ایک اور سلسلہ جنوبی پنجاب میں آئے گا۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ ہم نے جلد سے جلد متاثرین کو بحال کرنا ہے، آئندہ پیشگی انتظامات کے لیے تمام ادارے کام کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید