حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ تک پہنچ گئی، حب ندی کے کنارے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔
محکمہ آبپاشی حب کی رپورٹ کے مطابق شدید بارش کے بعد پانی کے بڑے ریلے داخل ہونے سےحب ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے.
ڈیم میں ایک فٹ کی گنجائش رہ گئی ہے جبکہ حب ندی کے اندر ریتی بجری نکالنے اور کرش پلانٹ مالکان کو بھی مشینری اور لیبر محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت کردی گئی۔