بلوچستان کے ضلع سبی میں گرینڈ جرگے میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی پائیدار خوشحالی کے لیے حکومت، سیکیورٹی اداروں اور قبائلی عمائدین میں باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کمانڈر کور 12 لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم اور سبی ڈویژن کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
جرگے میں قبائلی رہنماؤں نے مقامی مسائل اور تجاویز بھی پیش کیں۔