امریکی نیول اکیڈمی میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد نیول اکیڈمی میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
امریکا کی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپولیس میں واقع نیول اکیڈمی میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد نیول اکیڈمی میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
واقعہ مڈشپمین کے زیر استعمال بنکرو فٹ ہال میں پیش آیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اکیڈمی سے ایک مڈشپ مین کو نکال دیا گیا تھا جو مسلح ہوکر واپس آیا اور کمروں کے دروازے کھٹکھٹا کر خود کو ملٹری پولیس کا اہلکار ظاہر کررہا تھا۔
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔