• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کی دوسری لہر پنجند پہنچ گئی: مصدق ملک

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک—فائل فوٹو
وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک—فائل فوٹو

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سیلاب کی دوسری لہر پنجند پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلاب کی صورتِ حال کے پیشِ نظر تیاری مکمل ہے، مون سون چند دن میں ختم ہو جائے گا۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، سیالکوٹ، ناروال، لاہور میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری فوج اور تمام ادارے سیلاب زدگان کی امداد کر رہے ہیں۔

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں سیلاب کی صورتِ حال کے پیشِ نظر تیاری مکمل ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید