بہاولپور میں سیلاب سے متاثرہ بستی بڈانی میں ریسکیو آپریشن کرنے والوں نے مکینوں کو کہا کہ ریسکیو والوں کی بات مانیں، جان ہے تو جہان ہے۔
سیلاب میں گھری بستی میں ایک متاثرہ بزرگ خاتون کا گھر چھوڑنے سے انکار، ریسکیو اہل کار منتیں کرتے رہے، خاتون نے منتقلی سے انکار کردیا۔
جلال پور پیر والا میں چھوٹی بچی کو کندھے پر اٹھائے ریسکیو کے منتظر شخص کی وڈیو وائرل ہوگئی، امدادی ٹیم نے دونوں کو ریسکیو کرلیا۔
متاثرہ فرد کا الزام ہے کہ اسے مدد نہیں ملی، لیکن ریسکیو اہلکار کہتے ہیں بہت چکر لگائے، لوگ گھر نہیں چھوڑتے۔