• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کرکٹ میں ایک بار پھر جنسی ہراسانی کی گونج

انگلینڈ کی کرکٹ میں ایک بار پھر جنسی ہراسانی کی گونج سنائی دینے لگی، ایک نامور شخصیت کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کی نامور شخصیت پر 2 خواتین پر جنسی حملہ کرنے اور نشہ آور چیز پلانے کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مبینہ ہراسانی کا واقعہ 22 مئی کو لندن کے ایک علاقے میں پیش آیا، جبکہ 5 جون کو 40 سالہ شخص سے پوچھ گچھ کی گئی۔

برطانوی پولیس کے مطابق تاحال جنسی ہراسانی کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کو تحقیقات سےمتعلق آگاہ کردیا گیا، 12 ماہ میں جنسی بدسلوکی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگست میں ایک کوچ کو خواتین اسٹاف کو نامناسب تصاویر بھیجنے پر معطل کردیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید