• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا صرف دبئی میں ہوسکتا ہے، بھارتی خاتون نے آدھی رات کو تنہا گھومنے کی ویڈیو شیئر کردی

فوٹو اسکرین گریب انسٹاگرام
فوٹو اسکرین گریب انسٹاگرام 

دبئی کی سڑکوں پر آدھی رات کو ایک بھارتی خاتون کی تنہا چہل قدمی کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی، جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک ہی جگہ پر ممکن ہے اور وہ ہے دبئی، یہاں لڑکیاں بہت محفوظ ہیں۔

یہ ویڈیو ٹریشا راج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ رات 2 بج کر 37 منٹ پر تنہا گھومتی نظر آتی ہیں۔

خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھارت میں بطور لڑکی وہ ہمیشہ محدود رہنے کی ضرورت محسوس کرتی تھیں اور رات کو باہر جانے کے لیے بھائی یا کسی مرد کی ضرورت پڑتی تھی، لیکن دبئی میں وہ بغیر خوف کے آزادانہ گھوم سکتی ہیں۔

بھارتی خاتون نے لکھا کہ یہاں میں نے سر جھکائے بغیر خود کو پُراعتماد اور محفوظ محسوس کیا، جو اپنے ملک میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔

یہ ویڈیو اب تک 8 لاکھ سے زائد بار دیکھی جاچکی ہے اور اس پر خواتین کی حفاظت سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے۔ کئی صارفین نے دبئی کی سیکیورٹی کو سراہا اور کہا کہ یہی وجہ ہے کہ یہ شہر بہت سے لوگوں کے لیے دوسرا گھر محسوس ہوتا ہے۔

کچھ صارفین نے دبئی کے ماحول کا موازنہ مغربی شہروں سے کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی اتنی دیر تنہا نکلنا محفوظ نہیں سمجھا جاتا، لیکن دبئی اس معاملے میں ایک مثال پیش کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید