• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔فوٹو: فائل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے تمام 20 یرغمالی واپس آگئے ہیں، ابھی کام مکمل نہیں ہوا۔ ہلاک مغویوں کی لاشیں واپس نہیں آئی ہیں جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا۔ 

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کا دوسر مرحلہ اب شروع ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل انتونیو گوتریس نے غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا تھا کہ وہ اس پیش رفت پر آگے بڑھیں اور جنگ بندی کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالی آزادی حاصل کر چکے، غزہ میں ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کی جائیں۔

غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 44 فلسطینیوں کی لاشیں اور 29 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 38 لاشیں ملبے کے نیچے سے ملی ہیں، اب بھی کئی فلسطینی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

غزہ سے لاشیں ملنے کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 913 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 134 افراد زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید