• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشیا کپ کا بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا۔

میچ کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ کرکٹ کا ہائی وولٹیج مقابلہ دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی اسٹیڈیم کا رُخ کریں گے جبکہ بے شمار کرکٹ کے دیوانے ٹیلی وژن پر نظریں جمائیں گے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ منصوبے پر عمل کریں تو کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔

پاکستان کے جارح مزاج بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ ٹیم کا ٹارگٹ صرف بھارت کو ہرانا نہیں بلکہ ٹرافی جیتنا ہے۔

اس میچ کے ٹکٹوں کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہو کر 13 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔

یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیمیں مئی میں ہونے والی 4 روزہ فوجی جھڑپ کے بعد پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید