• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کب کب ایشیا کپ میں شرکت نہیں کی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایشیا کپ کا آغاز ہوچکا ہے جہاں آج پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گی۔

ماضی کی بات کی جائے تو اب تک بھارت 8 مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے جبکہ سری لنکا 6 اور پاکستان 2 مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

ایشیا کپ کی تاریخ میں ایک موقع ایسا بھی آیا جب پاکستان نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔

تیسری مرتبہ ایشیا کپ 25 دسمبر 1990 سے 4 جنوری 1991 کے درمیان بھارت میں کھیلا گیا تھا، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شرکت نہیں کی تھی۔ اُس ایشیا کپ کا فاتح بھارت بنا تھا۔

مذکورہ ایونٹ میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے کی وجہ بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات تھے۔

علاوہ ازیں 1993 میں  بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ٹورنامنٹ منسوخ کردیا گیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید