پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں نے لاہور میں دوسرے روز بھی پریکٹس کی۔
قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے تک بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔
پاکستانی ٹیم نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز ہے، جس کا پہلا میچ 16 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔