• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کیلئے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا: ذرائع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کے لیے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا۔

ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کی نیلامی 4 ستمبر کو ہونا تھی، کسی خریدار نے بولی جمع نہیں کرائی۔

ذرائع آفشل اسائنی کے مطابق زمین کی حیثیت سے متعلق تمام لینڈ اوننگ اداروں کو خط لکھ دیے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ 135 گز زمین کی حیثیت سے متعلق بتایا جائے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کی پلاٹ کی فروخت کا اشتہار دوبارہ دیا جائے گا۔

نسلہ ٹاور کے 780 گز کے پلاٹ کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ رکھی گئی تھی۔

قانون کے تحت پلاٹ پر بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس 9 منزلہ عمارت تعمیر کی جا سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید