• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکلیئر حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شمالی کوریا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اقوام متحدہ میں شمالی کوریائی مشن نے کہا کہ نیوکلئیر حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں شمالی کوریائی مستقل مشن کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے جانب سے شمالی کوریا کے اندرونی معاملات میں اشتعال انگیز مداخلت سے گریز کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شمالی کوریا کی ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے پوزیشن بالکل واضح ہے، ایٹمی صلاحیت ہمارے ملکی قانون میں اعلیٰ ترین اور بنیادی اہمیت حاصل ہے جس سے پسپائی ممکن نہیں ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کا حصول ان کے لیے ایک ناگزیر عمل ہے کیوں کہ یہ امریکا سے مقابلے کے لیے ہماری سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید