• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، شمالی کوریا

شنمالی کورین لیڈر کی بہن کم یو جونگ --- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
شنمالی کورین لیڈر کی بہن کم یو جونگ --- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی بہن کم یو جانگ نے کہا ہے کہ ہمارے اور ٹرمپ کے تعلقات برے نہیں، مگر ہم اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی بہن کا کہنا ہے کہ ہمارے اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ امریکا پہلے اس مطالبے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرے کہ مذاکرات میں ہمارے ایٹمی اسلحے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

شمالی کوریا میں بہت بااثر سمجھی جانے والی کم یو جانگ نے مزید کہا کہ امریکا کو شمالی کوریا کو ایک ایٹمی قوت تسلیم کرنا پڑے گا۔

اس قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ایٹمی معاملات پر 2018ء میں شروع ہونے والے سفارتکاری عمل کو دبارہ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید