اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں آپریشن کا آغاز کردیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں سے 3 صحافیوں سمیت مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری اور اونچی عمارتیں تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوج بلآخر ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر کے وسط میں داخل ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طیاروں سے بمباری بھی جاری ہے اور غزہ شہر کے وسط میں زمینی کارروائی بھی جاری ہے جبکہ ہزاروں لوگوں غزہ شہر سے دوسرے علاقوں کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں سے 3 صحافیوں سمیت مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اتوار کو اسکولوں اور کلینک سمیت 16 عمارتیں تباہ کی گئیں۔
ادھر اسرائیل کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےکہا کہ اسرائیل نے غزہ شہر میں آپریشن شروع کردیا ہے اور اب معاہدے ہمارے پاس معاہدے کے لیے صرف چند دنوں یا ہفتوں کا وقت رہ گیا ہے۔