• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے میچ ہوسکتا ہے تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے، اپوزیشن اور سکھ مذہبی رہنما

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روکنے پر سکھ یاتریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ یاتریوں کو نومبر میں گرو نانک کے یوم پیدائش پر پاکستان جانا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں اور سکھ مذہبی رہنماؤں نے ایڈوائزری کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان سے میچ ہوسکتا ہے تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں، پاک بھارت کرکٹ میچ ہوسکتے ہیں تو سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے کیوں روک رہے ہیں؟

علاوہ ازیں سابق رکن لوک سبھا سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہیں، کرتارپور تک رسائی نہ دینے سے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے۔

سکھبیر سنگھ بادل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید