ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کا کامیاب آغاز ہوا ہے۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھوٹان کو 0-4 سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے محمد عبداللّٰہ نے 3 گول اسکور کیے۔
پہلے ہاف میں عبداللّٰہ نے 15ویں اور 25ویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔
حمزہ یاسر نے 67 ویں منٹ میں تیسرا، عبداللّٰہ نے 70ویں منٹ میں چوتھا گول کیا۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ 19 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔