• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کی سیاسی جماعت کا انوکھا فیصلہ، پارٹی کی قیادت مصنوعی ذہانت کے سپرد

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

جاپان کی ایک نئی سیاسی جماعت نے اعلان کیا ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حوالے کرے گی۔

یہ جماعت پاتھ ٹو ری برتھ (Path to Rebirth) رواں سال جنوری میں سابق میئر شنجی ایشی مارو نے قائم کی تھی، پارٹی کا کوئی باضابطہ منشور موجود نہیں ہے اور اراکین کو اپنی مرضی کے مطابق ایجنڈا رکھنے کی آزادی دی گئی ہے۔

ایشی مارو نے 2024ء کے ٹوکیو گورنر کے انتخابات میں غیر متوقع طور پر دوسرا نمبر حاصل کیا تھا جس کی وجہ ان کی کامیاب آن لائن مہم تھی تاہم، ایوانِ بالا کے حالیہ انتخابات میں بدترین شکست کے بعد انہوں نے پارٹی کی قیادت چھوڑ دی تھی۔

پارٹی کے نئے جانشین اور کیوٹو یونیورسٹی کے 25 سالہ پی ایچ ڈی طالبعلم کوکی اوکومورا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اب پارٹی کا نیا لیڈر اے آئی ہوگا۔

ان کے مطابق یہ مصنوعی ذہانت اراکین کی سیاسی سرگرمیوں کو کنٹرول نہیں کرے گی بلکہ زیادہ تر تنظیمی اور انتظامی فیصلوں جیسے وسائل کی تقسیم پر توجہ دے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اوکومورا خود باضابطہ طور پر پارٹی کے نامزد لیڈر رہیں گے لیکن عملی فیصلے اے آئی کے ذریعے کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید