• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے متعلقہ کئی شخصیات و کمپنیوں پر امریکی پابندیاں

امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق منگل کو امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلقہ کئی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے مبینہ طور پر ایران کی مالی معاونت کرنے والے ایک جوڑے اور ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں درجن بھر سے زائد افراد اور کمپنیوں پر منگل کے روز پابندیاں عائد کی گئیں۔ 

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی منتقلی میں تعاون کیا، جو ایران کی حکومت اور فوج کے فائدے کے لیے استعمال کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید