بھارت کے سینئر جرنلسٹ رویش کمار نے اپنے ہی میڈیا کے مشہور اینکر کا دوغلاپن عیاں کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایشیا کپ سے متعلقہ پاکستان اور بھارت کے میچ پر رویش کمار نے ویڈیو بنائی اور اپنے ہی میڈیا کے اینکر کو نشانے پر رکھ لیا۔
سینئر جرنلسٹ نے انتہا پسند بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو آئینہ دکھا دیا اور سابق کرکٹرز کو پاکستان کے خلاف اکسانے والے اینکر نے نریندر مودی سرکار کا نام تک نہیں لیا۔
رویش کمار نے مزید کہا کہ ارنب گوسوامی نے مودی سرکار پر تنقید تک نہیں کی بلکہ سابق بھارتی کھلاڑیوں پر ایسا برسا جیسے آسمان گرادیں گے، یہ دوغلا پن نہیں تو کیا ہے؟