جاپانی اخبار نے حکومتی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کےفلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کاجاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔
واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔