امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ٹرمپ، شہزادہ اینڈریو اور جیفری ایپسٹین کی تصاویر اور ویڈیوز ونڈسر کیسل کی دیواروں پر پروجیکٹر کے ذریعے دکھا دی گئیں۔
امریکی صدر گزشتہ روز سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں جہاں دونوں ممالک سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے کے موقع پر وِنڈسر کیسل پر ٹرمپ، اِن کے ماضی کے دوست شہزادہ اینڈریو اور جیفری ایپسٹین کی تصاویر اور ویڈیوز کیلئے اسکرینز لگادی گئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصاویر آویزاں کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، شہزادہ اینڈریو پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگتے رہے ہیں، یہ تصاویر اِسی پسِ منظر پر احتجاج کے طور پر آویزاں کی گئی ہیں۔