• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا: جاپانی اخبار کا دعویٰ

فوٹوفائل
فوٹوفائل

جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جاپان فی الحال فوری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔

جاپانی اخبار کی ایک رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق جاپانی وزیراعظم اقوام متحدہ کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کاجاپان کا مؤقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید