• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی نئی ٹی20 رینکنگ: فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی

صاحبزادہ فرحان— تصویر بشکریہ کرک انفو
صاحبزادہ فرحان— تصویر بشکریہ کرک انفو

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی سمیت دیگر ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھی پوزیشنز تبدیل ہوئی ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوز بٹلر کی ایک ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور اب دونوں کھلاڑی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے بابر اعظم 2 درجہ تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجہ تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے چھلانگ کے بعد 56 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب بھی 5 درجہ تنزلی کے بعد 46 ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرز میں بھارت کے ورن چکرورتی نمبر ون بولر بن گئے ہیں ،انہوں نے 3 درجے ترقی کے بعد نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلی پوزیشن چھینی اور اب جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے سفیان مقیم 4 درجے بہتری کے بعد 11 ویں اور ابرار احمد 11 درجے چھلانگ کے بعد 16 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید