آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ جبکہ مختلف ایئرلائنز کی 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے گوادر اور سکھر کی 4 پروازیں پی کے 503، 504، 536 اور 537 منسوخ ہوگئیں۔
قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368، سیالکوٹ سے ابوظبی کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 178 اور اسلام آباد سے گلگت کی قومی ایئرلائن کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 605 بھی منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کی 18 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے، لاہور ایئرپورٹ کی 13 پروازوں میں 1 سے 11 گھنٹے، کراچی ایئرپورٹ کی 6 جب کہ اسکردو اور ملتان کی 3 پروازوں میں تاخیر ہے۔
جدہ سے اسلام آباد کی پرواز ای ار 802 کی آمد میں 9 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی اے 216 میں 7 گھنٹے اور اسلام آباد سے اسکردو کی پروازیں پی اے 251 اور 252 میں ساڑھے 4 گھنٹے تک کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔