• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ پر فرد جرم عائد، جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال

ڈھاکہ(آن لائن ) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔سابق بنگلا دیشی وزیراعظم اور دیگر کیخلاف انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں سماعت کو براہ راست نشر کیا گیا۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق عدالت نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی، انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، سابق وزیر داخلہ اور پولیس آئی جی کو بھی شریک مجرم قرار دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کا گزشتہ سال بھرپور عوامی احتجاج کے بعد خاتمہ کر دیا گیا تھا، شیخ حسینہ واجد تقریباً 21 برس بنگلا دیش کی وزیراعظم رہیں، وہ 16 برس سے مسلسل وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھیں۔دوسری جانب بنگلا دیش نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی، یہ فیصلہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد سامنے آیا ہے، جب اس کی رجسٹریشن سابق حکومت نے منسوخ کر دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید