• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین مجلس علماء پاکستان و رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ عظیم معاہدہ ہے۔

بادشاہی مسجد میں پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے تقریب یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے پر پوری قوم یوم تشکر منا رہی ہے۔

عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ خادم الحرمین شریفین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کا تحفظ کرے گا۔

امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمے داری پاکستان کے لیے بہت بڑی سعادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں تمام اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے، مسلم ممالک متحد ہو کر نیٹو طرز کا اسلامی بلاک تشکیل دیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، مفتی نعمان نعیم

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے پاک سعودی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا نیا باب ثابت ہو گا، مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

مفتی نعمان نعیم کا کہنا تھا کہ معاہدہ اسٹریٹجک و دفاعی شراکت داری کو ایک نئی جہت عطا کرے گا۔

مسجد مہابت خان میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر یومِ تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملکی سالمیت اور بقاء کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے  چیف خطیب مولانا طیب قریشی نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اورسعودی عرب کا مستقبل بہتر ہو گا، پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارت کو شکست دی، مودی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔

قومی خبریں سے مزید