• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے مالدیپ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

منصور احمد کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری SAFF U17 چیمپئن شپ 2025ء میں پاکستان نے مالدیپ کو 5-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

منصور احمد نے 12 ویں، 32 ویں اور 45 ویں منٹ میں گول کر کے شاندار ہیٹ ٹرک کی اور میچ کے اسٹار رہے۔

محمد عبداللّٰہ نے پہلے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں اور 59 ویں منٹ میں دوبارہ گول کرتے ہوئے پاکستان کے لیے مزید 2 گول کا اضافہ کیا۔

مالدیپ کی جانب سے ایلان احمد نے 42 ویں منٹ میں گول کیا جبکہ محمد شایان نے 70 ویں منٹ میں ایک گول کیا۔

پاکستانی ٹیم اب گروپ کے آخری میچ میں 22 ستمبر کو بھارت سے کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید