• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کل کے مرد ناراض محبوبہ کی طرح برتاؤ کرتے ہیں: مومنہ اقبال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ آج کل کی خواتین مردوں کے اس قدر نخرے اُٹھاتی ہیں کہ اب وہ ناراض محبوبہ کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، رشتوں اور مختلف تجربات کے حوالے سے بات چیت کی۔

انہوں نے اپنی والد کی یادوں کو بھی تازہ کیا اور بتایا کہ ان کے بھائی انہیں کس طرح لاڈ پیار اور احترام کے ساتھ رکھتے ہیں۔

مومنہ اقبال نے بتایا، ’میرا اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ قریبی رشتہ ہے، میرا چھوٹا بھائی میرا بہت خیال رکھتا ہے۔ لگتا ہے کہ وہ میرا چھوٹا بھائی نہیں بلکہ میں اس کی چھوٹی بہن ہوں۔ جب میں ڈپریشن سے گزر رہی تھی تو وہ میرے لیے گجرے لے کر آتا تھا، جب باہر جاؤ تو وہ میرے لیے گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے۔‘

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی میرا اس قدر خیال رکھتے ہیں کہ کبھی کسی سے کوئی نیا رشتہ جوڑا ہو تو میرے معیار بہت بلند ہوگئے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق یہ چیز میرے بھائیوں میں ہمارے والد کی طرف سے وراثت میں ملی ہے۔

محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائیوں کی طرف سے ملنے والے پروٹوکول کی اتنی عادی ہو چکی ہوں کہ مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ شاید میں کبھی شادی نہیں کروں گی۔ محبت کے بارے میں میرے معیار کافی بلند ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کل کی خواتین نے مردوں کو مرد ہی نہیں رہنے دیا، وہ ان کے اس قدر نخرے اُٹھاتی ہیں کہ اب مرد کسی ناراض محبوبہ کی طرح برتاؤ کرنے لگے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے لیے اپنی اصل شناخت برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید