• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شوہر نے سڑک پر جھگڑے کے دوران بیوی کا گلا کاٹ دیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اوڈیشہ کے شہر بھونیشور میں شوہر نے سڑک پر بیوی کا گلا کاٹ دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ میں بیوی کا گلا کاٹنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، ملزم 175 کلو میٹر کا سفر کرکے اپنی ناراض بیوی کو منانے کیلئے پہنچا تھا، دونوں کے درمیان کافی عرصے سے گھریلو جھگڑے چل رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے بیوی سے سڑک پر  گفتگو کے دوران اچانک چاقو نکال کر اس کا گلا کاٹ دیا۔ یہ حملہ ایک راہ گیر نے موبائل فون پر ریکارڈ کرلیا۔

ملزم نے بیوی سے بات کرنے کے دوران اسے بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹنے کے بعد گلا کاٹ دیا، اس دوران لوگ چیخ و پکار کرتے رہے۔

موقع پر موجود لوگوں نے ملزم  کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید