• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز کا آنا دے آرمس سے شادی کے لیے ’بلٹ پروف‘ کنٹریکٹ تیار کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اپنی گرل فرینڈ ہسپانوی نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کے ساتھ ممکنہ شادی سے قبل ایک معاہدہ تیار کر رہے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ ریڈار آن لائن کے مطابق ٹام کروز کی قانونی ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک ایسا ’بلٹ پروف میرج کنٹریکٹ‘ مرتب کرے جس میں کسی بھی طرح کے ابہام یا شکوک کی گنجائش نہ ہو۔

ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ٹام آنا کے دیوانے ہیں، لیکن وہ فطرتاً محتاط ہیں، سابقہ تجربات کے بعد وہ سمجھتے ہیں کہ ہر چیز کا واضح ہونا ضروری ہے، وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو منصفانہ، شفاف اور بالکل مضبوط ہو۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام کسی بداعتمادی کی وجہ سے نہیں بلکہ ٹام کی سنجیدگی اور کمٹمنٹ ظاہر کرنے کے لیے ہے، ان کا خیال ہے کہ جب وہ باقاعدہ پروپوز کریں تو کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو اور سب کچھ پہلے سے طے شدہ ہو۔

رپورٹس کے مطابق ٹام کروز کی مجموعی دولت کا تخمینہ 600 ملین ڈالر ہے، انہوں نے اپنے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ معاہدے میں اثاثہ جات، رازداری اور ڈسکریشن کی لازمی شرط شامل کی جائے۔ دوسری جانب آنا دے آرمس جن کی دولت تقریباً 20 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے، اس منصوبے سے پریشان نہیں ہیں بلکہ وہ پُرسکون دکھائی دیتی ہیں۔

ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آنا کو کوئی اعتراض نہیں کہ ٹام لیڈ کریں، وہ چاہتی ہیں کہ معاہدہ دونوں کے لیے متوازن ہو، اس لیے ٹام نے اصرار کیا ہے کہ آنا کی اپنی لیگل ٹیم بھی اس کا جائزہ لے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید