• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں تیزی, 14فلسطینی شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 14 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں مزید شدت آگئی ہے۔

صبح سے اسرائیلی حملوں شہید ہونے والے 14 فلسطینیوں میں 9 شہری صرف غزہ سٹی میں نشانہ بنے۔

غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کے گھر پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں ان کے خاندان کے 5 افراد بھی شہید ہوگئے۔

گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 91 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید