• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: آج ڈینگی کے 32 نئے کیسز سامنے آ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 32 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

ضلعی افسرِ صحت ڈاکٹر راشدہ بتول کے مطابق ڈینگی کے 22 مریض تاحال اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

ان کے مطابق دیہی علاقوں سے 24 اور شہری علاقوں سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر راشدہ بتول نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سروسز نے 440 مقامات کا معائنہ کیا، 12 مثبت ڈینگی ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی اور انتظامیہ کو رپورٹ کر دیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 40 ہزار 896 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں کی گئی ہیں۔ 

ڈاکٹر راشدہ بتول کے مطابق 50 ڈینگی مریضوں کے اطراف میں 2 ہزار 459 گھروں میں اسپرے کیا گیا، جبکہ اسلام آباد میں 1 ہزار 800 مقامات پر فوگنگ کی گئی۔

صحت سے مزید