ٹی 20 ایشیاء کپ میں سپر فور مرحلے میں تیسرا میچ منگل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا اہم میچ کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔
ایونٹ میں پیر 22 ستمبر کو آرام کا دن ہے، سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آج گرین شرٹس کو بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں سے ہرایا ہے جبکہ گزشتہ روز بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے بعد سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی۔