جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان مکمل طور پر ہوم ایڈوانٹیج حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں اسپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ویمنز سیریز کے اختتام پر کل سے قذافی اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری کا کام شروع کر دیا جائے گا، پنڈی اسٹیڈیم میں بھی اسپنرز کے لیے مددگار پچ بنائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور عبوری ہیڈ کوچ ریڈ بال اظہر محمود کی مشاورت سے پچز تیار ہوں گی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم پہلی سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل رہی ہے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔