• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر ادیب لائیو شو میں والدہ کو یاد کرکے رو پڑے

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب 

معروف پاکستانی مصنف ناصر ادیب لائیو شو میں اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرکے رو پڑے۔

ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں مصنف بننا چاہتا تھا لیکن میں اپنے کیریئر کے آغاز میں فیل ہوگیا تھا اور جب مجھے کوئی اچھا موقع نہیں مل رہا تھا تو میں واپس اپنے آبائی شہر سرگودھا چلا گیا۔

ناصر ادیب نے بتایا کہ میری والدہ پڑھی لکھی نہیں تھیں اس لیے میرے خواب کو سمجھ تو نہیں پائیں لیکن اُنہوں نے جب مجھے پریشان دیکھا تو میرے لیے دعا کی اور کہا کہ تم ہمیشہ بادشاہی کرو گے اور ایک دن تم اپنے کانوں سے  دنیا کو یہ کہتے سنو گے کہ تمہارے جیسا بیٹا دنیا میں دوبارہ پیدا نہیں ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں آج جو کچھ بھی بن سکا ہوں وہ صرف اور صرف میری والدہ کی دعا کا کی وجہ سے ہوں۔

ناصر ادیب شو کے دوران اپنی والدہ کی زندگی کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑے۔ 

انہوں نے بتایا کہ میری والدہ کا انتقال 1992ء میں ہوا اور جب ان کا انتقال ہوا تو میں ان کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور میری والدہ نے میری بانہوں میں دم توڑا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید