• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر ادیب نے فہد مصطفیٰ کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف پاکستانی مصنف ناصر ادیب نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اچھے معاوضے کی پیشکش ہونے کے باوجود بھی فہد مصطفیٰ کے پروجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے مختلف تجربات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے ہدایتکار فجر رضا نے فہد مصطفیٰ کے ایک پروجیکٹ کے لیے ڈائیلاگ لکھنے کو کہا تو پہلے میں نے اسکرپٹ پڑھا لیکن مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آیا اور میں نے فوراََ انکار کرنے کے بجائے فہد مصطفیٰ سے ایک ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔

ناصر ادیب نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ سے ملنے کے بعد میں نے ان کے سامنے اس پروجیکٹ پر کام کرنے سے منع کیا کیونکہ مجھے کہانی زیادہ سمجھ نہیں آئی تھی اور میں اس کہانی کو دوبارہ لکھنا چاہتا تھا جو کہ ممکن نہیں تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے کام سے مخلص رہا ہوں اور ایسا کچھ نہیں کروں گا جو مجھے خود کو ٹھیک نہ لگے، اسی لیے میں نے اچھی رقم کی پیشکش ہونے کے باوجود بھی فہد مصطفیٰ کے پروجیکٹ کو ٹھکرا دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید