• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ایشیا کپ، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی20 ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کےلیے پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن قائد چیراتھ اسالانکا میدان میں اترے۔

پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف گزشتہ میچ کی ٹیم کو ہی سری لنکا کے خلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کا یہ پہلا آمنا سامنا ہے، دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں اپنے ابتدائی میچز میں شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔

سری لنکا کو سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے 4 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف بھارت نے مقابلہ 6 وکٹ سے جیتا تھا۔

پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد حارث، شاہین آفریدی، حارث روف، ابرار احمد شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید