• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ فرحان نے ایک سال میں 1500 رنز بنالیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے سال 2025ء میں 1500 ٹی20 رنز مکمل کرلیے ہیں۔

ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف 15 گیندوں پر 24 رنز بنائے، وہ آؤٹ ہونے سے پہلے سنگ میل عبور کرچکے تھے۔

صاحبزادہ فرحان نے سال 2025ء میں 35 اننگز کھیلی اور 1500 رنز مکمل کیے، وہ ایک سال میں ٹی20 کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

بابر اعظم، محمد رضوان اور شان مسعود بھی ایک سال میں 1500 رنز کرچکے ہیں، بابر اعظم نے سال 2019، 2021 اور 2024ء میں 3 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔

محمد رضوان نے 2021 اور 2022 جبکہ شان مسعود نے سال 2022ء میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

صاحبزادہ فرحان نے رواں سال پاکستان کے ساتھ پشاور ریجن اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹی 20 کرکٹ میں نمائندگی کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید