• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی سی پی نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں۔

ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.75 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی، ٹینڈر کے تحت 534.75 سے 568.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن کی بولیاں موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹینڈر کے تحت سوئٹزرلینڈ کی کمپنی نے سب سے کم بولی دی۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن چینی کا ٹینڈر ایوارڈ کرنے سے متعلق فیصلہ بعد میں کرے گا، کارپوریشن کو گزشتہ ٹینڈر میں 5 بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے تحت کم سے کم بولی 545 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید