اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کی جانب سےچینی درآمدکرنےکےاقدامات جاری ہیں-ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کےلیےٹینڈر آج کھولے گی۔ٹی سی پی نے 23ستمبر تک بولیاں طلب کر رکھی ہیں۔ذرائع کےمطابق چینی کی درآمد کے لئے25 ہزار میٹرک ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔