آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان وویمنز ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں کولمبو پہنچ گئی۔
ٹیم پاکستان 25 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔
پاکستان وویمنز ٹیم 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا وارم میچ کھیلے گی۔
ٹیم پاکستان ورلڈکپ کا افتتاحی میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گی۔
پاکستان کا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 5 اکتوبر کو ہو گا جبکہ 8 اکتوبر کو پاکستان کا تیسرا میچ آسٹریلیا اور 15 اکتوبر کوچوتھا میچ انگلینڈ سے ہوگا۔
پانچویں میچ میں پاکستان وویمنز اور نیوزی لینڈ وویمنز 18 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان وویمنز چھٹا میچ 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقہ اور آخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔