• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب دھماکے اور ڈرون پروازیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب دھماکے اور ڈرون پروازوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اب تک11 دھماکے جہازوں کے قریب ہوئے جبکہ 9 کشتیوں کو فلیش بینگز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

فلوٹیلا کے قریب دھماکوں اور فلیش بینگ حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دوسری جانب غزہ شہر میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے ساتھ زمینی حملوں میں بھی شدت آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی ٹینکوں کے ساتھ بارود سے بھری ناکارہ فوجی گاڑیوں سے رہائشی عمارتوں کو تباہ کرنا شروع کردیا گیا ہے، ان حملوں میں مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس نے جوابی حملے میں ٹینک شکن میزائل سے اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید